گیت نمبر ۱۱۵
1

جب کرتا ہوں میں کروس پر دھیان
جہاں مسیح نے موت سہی
ناچیز میں جانتا مال و جان
اور خود پرستی دُنیا کی
2

نہ ہووے فخر مُجھ کو کُچھ
سِوا مسیح کے مرنے پر
اُس خون کے سامنے جانتا تُجھ
میں اپنی نیکی ذات اور گھر
3

دیکھ اُس کے سَر ہاتھ پاؤ ں سے بھی
پیار اور غم مل کر بہتے ہیں
دیکھ پیار نے کیسی موت سہی
دیکھ کانٹے سَر پر رہتے ہیں
4

کُل دُنیا گر ہو میرے پاس
اِس پیار کے سامنے ہے ناچیز
الہی پیار اپنا لے خاص
دِل جان اور میرے سب عزیز

Scroll to Top