گیت نمبر ۱۱۲
1
تیرے پاس ہم آتے ہیں
اپنے سر جھُکاتے ہیں
ہم کو کر قبول اَے رَبّ
طالب تیرے ہیں ہم سَب
2
ہم کو ہے بس تیری آس
رَحم سے آ ہمارے پاس
بخش تو فضل بے بہا
ہم سے اپنی حمد کروا
3
تیرے قول پہ ہے اِیمان
ڈھونڈتے تجُھ کو ہم ہر آن
ہیں لاچار ہر طرح سے
جب تک برکت تُو نہ دے
4
ہیں جو دُکھی بے آرام
پائیں خوشی کا پیغام
دِل آرزوءوں کو سنبھال
کر ایمان میں پھر بحال
5
تُجھ کو مانیں قو میں سَب
اپنا باپ رحیم اَے رَبّ
کر تُو بندوں کو رہا
تجھ میں خوش ہوں سَب سَدا