گیت نمبر ۱۱۱

1

میں تیرا ہوں محتاج اَے یسُوع مہربان

تیری شریں آوازہے بخشتی اِطمینان

کورس

مجھے تیری ضرورت ہر وقت تیری ضرورت

دے برکت اَے خُداوند میں آیا تیرے پاس

2

میں تیرا ہوں محتاج ہر روز مجھے سنبھال

غالب نہ شیطان گر ہو وئے تُو رکھوال

3

میں تیرا ہو محتاج کہ راستہ ہے تاریک

بے سو د ہے زندگی گر تُو نہ ہو نزدیک

4

میں تیرا ہوں محتاج رُوح سے ہدایت کر

اور نعمتیں موعود مجھ کو عنایت کر

5

میں تیرا ہوں محتاج عزیز خُداوندا

پس مجھے اپنا کر اور میرا ہو سدا

Scroll to Top