گیت نمبر ۱۱۰

1

پیارو ہمت باندھو آگے بڑھو کورس کا لو نشان

جیتیں گے ہم یارو ہارے گا شیطان

2

لڑو لڑو پھر تی کرو یسُوع ہے کپتان

ہمت باندھو آشا رکھو بھاگے گا شیطان

3

پاپ اور دُکھ میں چاروں طرف مرتے ہیں اِنسان

سیوا کرو دھرتی کی وہ ہوئی پریشان

4

گھر گھر جا کر کرو پیارو یسُوع کا بیان

وہ ہے راجہ مُکتی داتا سب پر مہربان

5

جلدی کرو سُناو سب کو یسُوع کا فرمان

پاپی بچتے جاتے لاتے جو اُس پر ایمان

6

داس کہیں بیری شر ماتے سُن یسُوع کا گیان

لوگ مسیح کو مانتے جاتے ہارتا ہے شیطان

Scroll to Top