گیت نمبر ۱۰۷

1

اُلفت عجیب اُلفت عجیب قادر خُدا ہوا غریب

خبر جو ملی چوپانوں کو ہے

سارے انسا نوں کے لیے وہ ہے

پیدا ہوا آج مسیح

2

کرو سجود کرو سجود

چرنی میں وہ ہے موجود

وہ جس نے چھوڑا ہے اپنا جلال

آدمی کی صورت میں ہوا پست حال

تا ہم کو بخشے نجات

3

اَبدی نُور اَبدی نُور

کر تُو ساری ظلمت دور

اَب سے منور ہو سارا جہان

کرو ستائش فرشتگان

گاو ہلیلویاہ

Scroll to Top