گیت نمبر ۱۰۶
1
اَے میرے ربّ جب حیرت میں مَیں دیکھتا
اور سوچتا تیری قدرت کا کمال
آسمان کے تارے بادلوں کی گرج
میں مَیں دیکھتا عالم میں تیرا جلال
تب گاتی میری رُوح تیری ثنا
تُو ہے عظیم کتنا عظیم
2
جب جنگل وادی میں مَیں پھرتا رہتا
اور سُنتا چڑیوں کا سُہانا راگ
اور ندیوں اور پربت کی ہواوں میں
دیکھتا ہوں ایک آسمانی آگ
تب گاتی میری رُوح تیری ثنا
تُو ہے عظیم کتنا عظیم
3
جب سوچتا ہوں کہ میرے پیارے
رَبّ نے تھا بھیجا اپنے بیٹے کو یہاں
کہ میرے بوجھ صلیب پر وہ اُٹھائے
اور خون بہا کے فدیہ دے وہاں
تب گاتی میری رُوح تیری ثنا
تُو ہے عظیم کتنا عظیم
4
یسُوع جب آئے گا تو مُجھے لینے
آسمان پر ہو گی ایک آواز کلیم
جب جھُک کر میں گاوں گا ربّ
پکاروں گا بھی تُو ہی ہے عظیم
تب گاتی میری رُوح تیری ثنا
تُو ہے عظیم کتنا عظیم