گیت نمبر ۱۰۵

1

اَے مالک دونوں عالم کے

تیری تعظیم ہو سبھوں سے

لائق تعریف کون کر سکے

اَے فیض معمور

2

آفتاب کا نُور باد ِبہار

پھُولوں پھلوں کے باغ گلزار

شان تیری کرتے ہیں آشکار

اَے فیض معمور

3

آرام محبت صحت بھی

کُل نعمتیں اور زندگی

تیری ہی بخشش ہیں سَب ہی

اَے فیض معمور

4

تُو ہی نے اپنے بیٹے کو

بخشا کہ پاک کفارہ ہو

شُکر ہمیشہ تیرا ہو

اَے فیض معمور

5

تُو نے پاک رُوح ہ میں بخشا

جو چشمہ ہے محبت کا

کرتا وہ برکتیں عطا

اَے فیض معمور

6

تُو نے ہے کی نجات عطا

اور فضل و رحمت بے بہا

بدلے میں تُجھ کو دیں ہم کیا

اَے فیض معمور

7

آسمانی باپ قادر غفور

تیرے ہم رہیں نِت مشکور

ہماری نذریں کر منظور

اَے فیض معمور

Scroll to Top