گیت نمبر ۱۰۳

کورس

1

اَے گُنہگار اَے گُنہگار

کیوں غافل سوتا ہے

اَب جاگ کہ تیرا مددگا ر

یسُوع بُلاتا ہے

میں مانتا ہوں میں جانتا ہوں

کہ یسُوع مُنجی ہے

اور اُس کے ساتھ ہاں اُس کے ہاتھ

آسمان کی کُنجی ہے

2

اَے گُنہگار بے کس لاچار

دِن گُزرا جاتا ہے

اَب ہو نجات کا طلب گار

یسُوع بُلاتا ہے

3

اَے گُنہگار اَب ہو بیدار

کیوں دُکھ میں رہتا ہے

اگرچہ تُو ہے خطا کار

یسُوع بلاتا ہے

4

اَے گُنہگار اَے بے قرار

کیوں مرنا چاہتا ہے

اگرچہ تُو ہے خطا کار

یسُوع بلاتا ہے

5

اَے گُنہگار کیوں ہے بیزار

تُو کیوں شرماتا ہے

دیکھ کیسا یہ عجیب پیار

یسُوع بلاتا ہے

Scroll to Top