گیت نمبر ۱۰۲

1

آج مسیح جی اُٹھا ہے ہلیلویاہ

دِن مُبارک عید کا ہے ہلیلویاہ

تا بچ جائیں سَب اِنسان ہلیلویاہ

اُس نے دی تھی اپنی جان ہلیلویاہ

2

حمد کے گیت ہم گائیں گے ہلیلویاہ

اپنے بادشاہ یسُوع کے ہلیلویاہ

یسُوع ہوا تھا مصلوب ہلیلویاہ

اُس سے ہوئی موت مغلوب ہلیلویاہ

3

مُوا تھا اَب زندہ ہے ہلیلویاہ

اور نجا ت بخشندہ ہے ہلیلویاہ

اَب آسمانی فوج شریف ہلیلویاہ

گاتی یسُوع کی تعریف ہلیلویاہ

Scroll to Top