گیت نمبر ۱۰۰
1
آسمان کے اَے مُقدسو ہمارے ہو ہمراہ
یُسوع مسیح خُداوند کو تُم جانو شہنشا ہ
2
اَب سب شہیدو گُزرے جو تُم رَب کے ہو گواہ
اپنی نجات کے بانی کو تُم جانو شہنشا ہ
3
جو اسرائیل کی اُمت ہو اور دیکھی اُس کی راہ
اُس فضل کے بخشندہ کو تُم جانو شہنشا ہ
4
اَے گُنہگارو ےاد رکھو مسیح کا پیار اَتھاہ
مصلُو ب ، حقیر ، غمزدہ کو تُم جانو شہنشا ہ
5
سب نعمتوں کی شاکِر ہو اَے ساری خلق اللہ
زمین آسمان کے مالک کو تُم جانو شہنشا ہ
==========
اَتھاہ: عمیق ،گہرا