گیت نمبر ۱

قُدرت مسیحا کی بیاں دُنیا میں کرتے جائیں گے
سونے ہوئے اِنسان کو غفلت سے ہم جکائیں گے
1

دیکھو چلے ہیں پہن  کر  قوت  کا  ہم  لباس
رُوح پاک کی معموری اب ہے  ہمارے پاس
قدم نہ راستے میں اَب   ہمارے ڈگمگائیں  گے
2

ہو  گا  نہ  کسی  جان  پر کبھی غم  کا  اختیار
آنکھیں نہ اَب کسی  کی  کبھی  ہوں گی اشکبار
اندھیروں میں روشنی کے دئیے  ہم جلائیں گے
3

روکے  گی  نہ کبھی ہمیں  طاقت  شیطان  کی
دِل میں  لئے   ہوئے  ہیں قوت  ایمان  کی
ہموار  یاد   زندگی  کے  راستے  بنائیں  گے 

Create Your Design

Scroll to Top