گیت نمبر ۱۴۵
1
میری زندگی تُو لے
اِس کی تُو تقدیس کر دے
لے تُو میرے سب اُوقات
تیری حمد ہو دِن اوررات
2
کر قبول اِن ہاتھوں کو
اِن سے تیری خدمت ہو
پاؤں کو تُو تابعدار
اپنے کام میں تیز رفتار
3
میرے کانوں کو تُو کھول
تا میں سنوں تیرے بول
میرے ہونٹ قبول فرما
اِن سے اپنی حمد کروا
4
دھن اور دولت جتنی ہو
سب کچھ دیتا ہوں تُجھ کو
سب دماغی قو تیں
لے تُو اپنی خدمت میں
5
مرضی بھی میں دیتا ہو ں
تیرے تا بع کرتا ہو ں
لے تُو میرا دل مسکین
اِس میں ہو تُو تخت نشین
6
اپنے دل کا سارا پیار
تجھ پر کرتاہو ں نثار
مجھ کو لے تُو سر تا پا
تیرا ہی میں ہو ں سدا