گیت نمبر ۱۰۱
1
آراستہ ہو اَے میری جان
کہ بچھا ہے اَب دستر خوان
جانچ اپنے کو تیار تُو ہو
چل بَرے کی ضیافت کو
2
تُو نے خُدایا مہر کی
مُجھ عاصی کو فرزند ی دِی
اَے باپ رحیم تیرا فرزند
پاک عشا کا ہے آرزُو مند
3
اپنے نہایت فضل سے
آراستگی تُو مُجھے دے
حقیقی تَوبہ کر عطا
میرے گُناہ معاف فرما
4
خُدا تُو میرا ہے حبیب
میں تیرا بندہ ہوں غریب
میں بھُوکا پیاسا آتا ہوں
آسودہ ہونا چاہتا ہوں
5
مسیح جو نعمت تیری ہے
اُسی سے دِل کی سیری ہے
آراستہ ہو اَے میری جان
دیکھ بِچھا ہے اَب دسترخوان