گیت نمبر ۱۰۸

خُوش ہو خُوش ہو مسیح اَب پیدا ہوا

خُوش ہو خُوش ہو اَے ساری سر زمین

نجات دہندہ آیا ہے

گُناہ کا بوجھ اُٹھایا ہے

خُوش ہو خُوش ہو مسیح اَب پیدا ہوا

خُوش ہو خُوش ہو اَے ساری سرزمین

آسمان پر حمد خُدا کی ہو

زمین پر بھی سلامتی ہو

اِنسان سے رضا مندی ہو

سب آو سجدہ کرنے کو

خُوش ہو خُوش ہو مسیح اَب پیدا ہوا

خُوش ہو خُوش ہو اَے ساری سر زمین

خُوش ہو خُوش ہو عمانوایل اَب آیا

خُوش ہو خُوش ہو اَے بھائیو گاءو گیت

مجسم ہوا ہے خُدا

تا نور ہو ساری دُنیا کا

خُوش ہو خُوش ہو عمانوایل اب آیا

خُوش ہو خُوش ہو اے بھائیو گاو گیت

بادشاہوں کا بادشاہ محمود

لو چرنی میں اب ہے موجود

محبت اس کی کیا عجیب

کہ خالق ہوا ہے غریب

خُوش ہو خُوش ہو عمانوایل اب آیا

خُوش ہو خُوش ہو اے بھائیو گاءو گیت

Scroll to Top