گیت نمبر ۷۷
1
عمانوایل رہائی دے
تُو اسرائیل کو ظلمت سے
وہ تیرے آنے تک اسیر
ہے جلا وطن اور دلگیر
خوش ہو خوش ہو اَے اسرائیل
جلد آے گا عما نوایل
2
اَے قوموں کی اُمیداَب آ
ابلیس سے اپنوں کو بچا
تُو انہیں موت پر غالب کر
اور فتح دے جہنم پر
خوش ہو خوش ہو اَے اسرائیل
جلد آے گا عمانوایل
3
اَے مہر حق تو اپنا نور
چمکا اور ہ میں کر مسرور
تاریکی کو تُو کر فنا
اور موت کا سایہ اَب مٹا
خوش ہو خوش ہو اَے اسرائیل
جلد آے گا عمانوایل
4
داءود کی کُنجی لے کر آ
آسمان کا در تُو کر دے وا
بے خطر رکھ آسمان کی راہ
اور کر دے بند دوزخ کی راہ
خوش ہو خوش ہو اَے اسرائیل
جلد آے گا عمانوایل
5
تُو جیسے پہلے سینا پر
ہوا تھا شان سے جلوہ گر
ویسے ہی اَب اَے ذوالجلال
تُو ظاہر کر اپنا جمال
خوش ہو خوش ہو اَے اسرائیل
جلد آے گا عمانوایل