گیت نمبر۴۱
یسُوع راجا کا ہے پیارا خاندان
رہتا ہے ہر کو یئ اس میں شادمان
1
رنج و غم میں پھول کھِلے ہیں خُوشیوں کے
نِکھرے نِکھرے چہرے ہیں اِن پُھولوں کے
وہی ہے اس پُھلواری کا باغبان
2
ہم آزاد ہیں فِکروں سے خُوشحال ہوے
دُشمن کے سب منصوبے پامال ہوے
مِٹ جا ے گی دُنیا گھر ہے آسمان
3
اِک دُوجے کی اُلفت کا دَم بھرتے ہیں
مِل جُل کر ہم طُوفانوں سے لڑتے ہیں
قدم قدم پر یُسوع سب کا پاسبان