گیت نمبر ۷۳
1

ہلیلویاہ دِل سے گاو
یسُوع تخت پر ہے بلند
ہلیلویاہ اپنے زور سے
یسُوع ہوا فتح مند
سُن صیون کے شیریں نغمے
بے شمار آوازوں سے
یسُوع نے خون سے خریدا
ہمیں ساری قوموں سے
2

ہلیلویاہ ہم نہ ہوں گے
آگے کو یتیم غمگین
ہلیلویاہ وہ نذدیک ہے
ہم کو اِس کا ہے یقین
گو وہ ہے آسمان پر چڑھ کے
بیٹھا باپ کے دہنے ہاتھ
تو بھی یہ ہے اُس کا وعدہ
سدا ہوں تُمہارے ساتھ
3

ہلیلویاہ تُو حیات کا
پانی روٹی ہے اور راہ
ہلیلویاہ گنہگار کا
تُو ہے آسرا اور پناہ
اے اِنسان کے شافع میری
کر سفارش باپ کے پاس
جہاں تیرے لوگ مقُدس
تیری کرتے ہیں سپاس
4

ہلیلویاہ شا ہ آسمانی
تُو ہے ربّ العالمین
ہلیلویاہ درمیانی
ہے آسمان پر تخت نشین
پاک ترین میں داخل ہو کے
سردار کاہن ہے پریشان
پاک رفاقت میں ہمارے
فسح کا تُو ہے قربان
5

ہلیلویاہ دل سے گاو
یسُوع تخت پر ہے بلند
ہلیلویاہ اپنے زور سے
یسُوع ہوا فتح مند
سُن صیون کے شیریں نغمے
بے شمار آوازوں سے
یسُوع نے خون سے خریدا
ہمیں ساری قوموں سے

Scroll to Top