گیت نمبر ۵۳
1

بچّوں کو تم پاس آنے دو
اوہ اُنہیں منع مت کرو
آسمان کا راج ہے ایسوں کا
خُداوند نے فرمایا تھا
2

خُداوند تیرا شُکر ہو
پیار کرتا ہے تُو بچّوں کو
اِس بچّے کو ہم لاتے ہیں
اوہ تیرا فضل چاہتے ہیں
3

اَب پانی کے بپتسمے پر
تُو نازل اپنی برکت کر
پاک رُوح تُو بخش اِس بچّے کو
کہ اِس کی نَو پیدائش ہو
4

تُو اپنے بڑے فضل سے
اِس بچّے کو قبول کر لے
ہر وقت اِ س کی حفاظت کر
اور عمر بھر ہدایت کر

Scroll to Top