گیت نمبر ۴۹
جیسے میں موسی کے ساتھ ساتھ تھا
ویسے ہی تیرے بھی ساتھ رہوں گا
دست بردار نہ ہوں گا میں تجھ سے
اور نہ کبھی تُجھے چھوڑوں گا
1

یشوع اُٹھ لوگ ساتھ لے جا
ملک کنعان اُن کو پہنچا
جہاں ٹکے گا تیرے پاوں کا تلوا
وہ جگہ میں تُجھے دے دوں گا
2

حوصلہ رکھ مضبوط ہو جا
بے دِل نہ ہو اور خوف نہ کھا
زندگی بھر کوئی شخص تیرے ساتھ
دیکھ کھڑا نہ کبھی رہ سکے گا
3

میرے کلام سے نہ دائیں مڑنا
میرے کلام سے نہ بائیں مڑنا
موڑ جائیں گے مُنہ لوگ یہ سارے
میں کبھی نہ مُنہ موڑوں گا

Scroll to Top