گیت نمبر ۴۵۸
سارا جلال یسُوع تیرے لیے ہے
ساری ستائش یسُوع تیرے لیے ہے
آ۔۔۔ہلیلویاہ، او۔۔۔ہلیلویاہ
1

میری یہ زندگی اور میری عقل
میری یہ طاقت ساری اور میرا دِل
میری تو رُوح بھی یسُوع تیرے لیے ہے
2

لشکروں کے خُدا تُو میرا آسرا
میری قوت کا چشمہ تُو ہے زندہ خُدا
شُکر گزاری یسُوع تیرے لیے ہے
3

بادشاہوں کا یسُوع تُو بادشاہ
ساری قو میں مانیں گی تجھ کو واحد خُدا
بادشاہی یسُوع تیرے لیے ہے

Scroll to Top