گیت نمبر ۴۲۰
یادیں جب ستائیں یسُوع کو یاد کرنا
خواہشیں جب رلائیں یسُوع کو یاد کرنا
1

سُولی اُٹھانا اپنی یسُوع کے پیچھے چلنا
رُوح خُدا سے کہنا مجھ کو سنبھالے رکھنا
جب پیر لڑکھڑائیں یسُوع کو یاد کرنا
2

ہراِک زخم کو اپنے یسُوع کے خون سے دھونا
خاموش بیٹھ جانا پرستش خُدا کی کرنا
جب سانس گھٹ کے آئیں یسُوع کو یاد کرنا
3

ساتھی بھی وہ خُدا بھی اور ہے وہ سچا بھائی
وہ ساتھ ہے ہمیشہ جس نے جان لُٹائی
جب اپنے دِل دُکھائیں یسُوع کو یاد کرنا

Scroll to Top