گیت نمبر ۴۱۷
جاتی جولیت جاتی جولیت تُو نے زندہ خُدا کو للکارا ہے
تُو نے زندہ خُدا کو للکارا ہے تُو نے موت کو اپنی پُکارا ہے
1

میں زندہ خُدا کے نام سے تیرے سارے گھمنڈ کو توڑوں گا
میں پاک یہواہ کے نام سے تیری ساری شرارت پھوڑوں گا
میرا خُدا سہارا ہے، تُو نے موت کو اپنی پُکارا ہے
2

تلوار اور ڈھال کی جنگ نہیں،یہ جنگ خُدا کے نام کی ہے
جو لشکروں کا ہے خُدا،یہ جنگ اُسی کے نام کی ہے
میری نیا کا وہ ہی سہارا ہے، تُو نے موت کو اپنی پُکارا ہے
3

اس سارے جہان کی قدرت کا بس ایک اکیلا مالک ہے
میں اُس کی پرستش کرتا ہوں جو سارے جہان کا خالق ہے
میرا دِیا اُسی نے کفارہ ہے، تُو نے موت کو اپنی پُکارا ہے

Scroll to Top