گیت نمبر ۴۱۲
کورس
بائبل قدموں کے لیے چراغ ہے راہوں کا اُجالا ہے
چاندی کی کٹوری ہے یہ سونے کا پیالہ ہے
1

بائبل میری سچّی ہے وعدوں کی یہ پکی ہے
بائبل جان سے پیاری ہے اسکی شان دوبالا ہے
2

ٹھوکر کبھی نہ کھانے دے دُور کبھی نہ جانے دے
آندھی میں طوفانوں میں اس نے مُجھے سنبھالا ہے
3

بائبل کبھی نہ بدلے گی دِل سے کبھی نہ نکلے گی
اس کا مُقدس پاک سخن عمدہ ہے نرالا ہے

Scroll to Top