گیت نمبر ۴۰۹
کورس
توری جے جے جے مہاراج یسُوع جے جے جے مہاراج
توری دَیا سے سَنور گئے ہیں مورے سارے کاج
1

تُو نے مورے سَب پاپوں کا بوجھ اُٹھایا بھارا ہے
دھودے یسُوع تن من موراتورے لہو کی دھارا ہے
بدل گیا ہے جیون مورا رکھ لی موری لاج
2

اندھے لنگڑے چنگے کیے پیاسوں کی پیاس بجھائی ہے
تورے دوارے یسُوع میں نے اَونچ نیچ نہ پائی ہے
میں نے دیکھا ہر کوئی تورے گُن گاتا ہے آج
3

تورے بھجن کی مالا جب سے میں نے یسُوع پائی ہے
تُو نے مُنیر کے ہردے اندر پیار کی جوت جگائی ہے
امرت مُفت پلائے سب کو روگ مٹِائے مہاراج

Scroll to Top