گیت نمبر ۳۵۷
کورس
کوئی نرسنگا پھونک رہا ہے
بادلوں پہ یسُوع جلد آرہا ہے
1

اُس کے پیار کی شمعیں جلائیں
پھُولوں سے اُس کی رائیں سجائیں
ہم کو لینے وہ آ رہا ہے
بادلوں پہ یسُوع جلد آرہا ہے
2

ہو شعنا کے نعرے لگائیں
آگے ہی آگے بڑھتے جائیں
جیون دینے وہ آ رہا ہے
بادلوں پہ یسُوع جلد آرہا ہے
3

وہی شہر میں داخل ہوں گے
جن کے کتاب میں نام ملیں گے
اُن کو لینے وہ آ رہا ہے
بادلوں پہ یسُوع جلد آرہا ہے

Scroll to Top