گیت نمبر ۳۵۲
نعرے لگاو اور گاؤ رے
جھنڈا مسیح کا لہراؤ رے
ہلیلویاہ گاؤ ہلیلویاہ۔۔۔
1

جیون سے اُلجھے ہوئے راہی
یسُوع کے پاس تُم آؤ رے
غم کا یہ رستہ اب چھوڑو
زندگی میں اَب کچھ جوڑو
ہلیلویاہ گاؤ ہلیلویاہ۔۔۔
2

لمبا سفر زندگی کا
سچّا ئی کوئی نہ جانے رے
آنکھیں اُوپر کو لگاؤ
یسُوع کے پاس تُم آؤ رے
ہلیلویاہ گاؤ ہلیلویاہ۔۔۔
3

یسُوع سے میل ہوا ہے
پاپوں کا اَنت ہوا ہے
خُوشیاں وہ بانٹ رہا ہے
پریم کی دھارا وہی ہے
ہلیلویاہ گاؤ ہلیلویاہ۔۔۔

Scroll to Top