گیت نمبر ۳۲۸
یسُوع میرا چوپان ہے مُجھ کو کمی نہ ہوگی
وہ ہی میری چٹان ہے مُجھ کو کمی نہ ہو گی
1

سر سبز چراگاہوں میں وہ مُجھ کو لے جاتا ہے
راحت کے وہ چشموں کے پاس ہے مُجھے بٹھاتا
یسُوع ہی مہربان ہے مُجھ کو کمی نہ ہوگی
2

کرتا ہے میری جان کو وہ آپ ہی بحال
رہتا ہے رات دِن اُسے میری جان کا خیال
خوشیوں کا وہ سامان ہے مُجھ کو کمی نہ ہوگی
3

وہ راستی کی راہوں پر اپنے ہی نام کی خاطر
لے کے چلتا ہے مُجھے وہ بن کے میرا راہبر
یسُوع نگہبان ہے مُجھ کو کمی نہ ہو گی
4

میرے دُشمنوں کے روبرو مجھے دیتا ہے طعام
ہونے کبھی نہیں دیتا وہ خالی میرا جام
یسُوع ہی اطمینان ہے مجھ کو کمی نہ ہو گی
5

یسُوع نے میرے سر پر تیل ہے مَلا
غالب نہ کبھی مُجھ پر کوئی آئے گی بلا
یسُوع ہی میری جان ہے مُجھ کو کمی نہ ہو گی
6

رحمت بھلائی عمر بھر میرے ساتھ ساتھ رہیگی
آب حیات کی ندیا ں میرے چار سُو رہیگی
ّیسُوع ہی میری شان ہے مُجھ کو کمی نہ ہوگی

Scroll to Top