گیت نمبر ۳۱۰
کورس
تیری برکت ہم پر ہو
پربھو یسُوع تیری جے جے ہو
1

بحرو بر کو تُونے بنایا
دھرتی کو پُھولوں سے سجایا
اور نیلے آکاش کو
پربھو یسُوع تیری جے جے ہو
2

سورج چاند ستارے دیکھو
جھیلوں دریاؤں کو دیکھو
اُو نچے اُونچے کو ہساروں کو
پربھو یسُوع تیری جے جے ہو
3

کیڑے اِنساں اور پرندے
جنگلی جانور سارے درندے
بخشے روزی تُو سب کو
پربھو یسُوع تیری جے جے ہو
4

جگ کو تُو نے پیاردیکھایا
پیار میں اَپنا خُون بہایا
جیون دیتا تُو سب کو
پربھو یسُوع تیری جے جے ہو

Scroll to Top