گیت نمبر ۲۷۱
1

یسُوع کا فرمان ہے تُم بنو نُور
دُنیا کی تاریکی اِس سے ہوگی دُور
گو چمکتی ہم سے روشنی تھوڑی سی
تیرا دیا چمکے اور میرا بھی
2

یسُوع کا فرمان ہے میں ہوں مسرور
میرے بچّوں کا جب چلن ہو پُر نُور
تا ہو اُس کو ہم سے خوشی خرمی
تیرا دِیا چمکے اور میرا بھی
3

یسُوع کا فرمان ہے تُم بنو نُور
اُن کے لیے جو ہیں دُکھی اور رَنجور
کم ہو تا بُرائی گندی دُنیا کی
تیرا دِیا چمکے اور میرا بھی

Scroll to Top