گیت نمبر ۲۰۱ (الف)
کورس
حمدوثنا اور تعریف ہو اَے منجی اَے سُلطان
تھا بچو ں کی زُبان پر ہو شعنا خوش الحان
1

تُو اسرائیل کا بادشا ہ اور ہے ابن داؤد
ہے رَبّ کے نام سے آتا مُبارک ہو محمود
2

آسمان پر پاک فرشتے ہیں تیرے ثناء خوان
سب مخلوقات زمین پر ہے تیری مدح خوان
3

کھجور کی ڈالی لے کر تعظیم اُنہوں نے کی
ہماری بھی قبول کر تعریف اور بندگی
4

وہ تیری موت سے پہلے خوب گاتے تھے تحسین
اَب ہم ہیں ثناء گاتے کہ تُو ہے تخت نشین
5

اُن کی تعریف اور خوشی تب تُو نے کی منظور
اَب ہو دُعا ہماری مقبول تیرے حضور

Scroll to Top