گیت نمبر ۱۰۹

1

بھُول نہ مجھے پیارے یسُوع میری سُن فریاد

اوروں پر تُو رحم کرتا مجھ کو بھی کر یاد

کورس

یسُوع یسُوع سُن میری فریاد

اوروں کو جب تُو بلاتا مجھ کو بھی کر یاد

2

مجھ کو اپنے فیض سے بخش دے برکت بے پایان

توبہ کر کے جھُکتا ہوں میں دے مجھے دے ایمان

3

حامی جانتا ہوں میں تُجھ کو چہرہ اَب دکھلا

چنگا کر اِس زخمی رُوح کو فضل سے بچا

4

تُو ہے راحت کا سر چشمہ جان سے بھی عزیز

تُو ہی ہے زمین آسمان پر میرا دِل عزیز

Scroll to Top